by

روس، اٹلی ، منگولیا کے ساتھ تجارتی، اقتصادی ، ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو روس، اٹلی اور منگولیا کے نامزد سفراء نے سفارتی اسناد پیش کردیں

روس ، اٹلی اور منگولیا کے نامزد سفراء کی صدر عارف علوی سے الگ الگ ملاقاتیں


Comments

5 responses to “”

  1. صدر مملکت کا تجارتی، اقتصادی، ثقافتی اور عوامی روابط مزید وسیع کرنے کی ضرورت پر زور

    پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں، صدر مملکت

    سرمایہ کار معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے پاکستان کے کاروبار دوست ماحول سے فائدہ اٹھائیں ، صدر مملکت

  2. صدر مملکت سے پاکستان میں روس کے نامزد سفیر البرٹ خوریو کی ملاقات

    پاکستان روس کے ساتھ تجارت، معیشت، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے، صدر مملکت

    امید ہے کہ نئے سفیر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دیں گے، صدر مملکت

  3. صدر مملکت سے پاکستان میں اٹلی کی نامزد سفیر میریلینا ارمیلن نے بھی ملاقات کی

    صدر مملکت کا پاکستان اور اٹلی کے مابین تجارت مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور

    اطالوی سرمایہ کار خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت

  4. اٹلی میں مقیم پاکستانی اٹلی کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، صدر مملکت

    اطالوی سفیر پاکستانی طلباء کو ویزوں کے اجراء میں تیزی لانے میں مدد کریں، صدر مملکت

    صدر مملکت کی پاکستان میں منگولیا کے سفیر تووشین بدرا سے گفتگو

  5. پاکستان اور منگولیا کے باہمی مفاد کیلئے تجارتی، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید فروغ دینا ہوں گے ، صدر مملکت

    صدرمملکت نے نامزد سفراء کو پاکستان میں تعیناتی پر مبارکباد دی

    امید ہے کہ نامزد سفراء پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے، صدرمملکت