by

صدرمملکت نے خاتون کو ہراساں کرنے پر بینک مینیجر کی نوکری سے برخواستگی کی سزا برقرار رکھ دی

بینک مینیجر مقام کار پر خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں قصوروار پایاگیا، صدرمملکت

صدرمملکت نےعسکری بینک کے سابق ملازم محمد منیر اختر (ملزم) کی طرف سے دائرکردہ اپیل مستردکردی


Comments

11 responses to “”

  1. صدر مملکت نے وفاقی محتسب براۓ انسدادِ ہراسیت بمقام کار کا فیصلہ درست قرار دے دیا

    خاتون کی شکایت میں بیان کردہ واقعات، ثبوتوں کی روشنی میں ملزم پر جنسی ہراسیت کاالزام ثابت ہوتاہے، صدرمملکت

    عسکری بینک کی خاتون ملازم نے بینک کوملزم کےخلاف ہراساں کرنےکی شکایت درج کرائی تھی، تفصیلات

  2. خاتون نے الزام لگایا کہ سابقہ بینک منیجر نے اپنے دوست کے ساتھ برانچ میں اُس کا کام کرنا مشکل بنا دیا تھا، تفصیلات

    ملزم نے مجھے اپنے دوست کے ساتھ جانے پر مجبور کیا، خاتون کا الزام

  3. دوسری برانچ میں ٹرانسفر ہونے کے بعد جب حسن ابدال برانچ کارڈ لینے گئی تو ملزم نے گالیاں دیں، اے ٹی ایم کارڈ دینے سے انکار کردیا، خاتون

    محکمانہ ہراسانی کمیٹی نے الزامات کی چھان بین اور انکوائری کے بعد ملزم کو ہراسیت کا مرتکب پایا، تفصیلات

  4. عسکری بینک نے ملزم کو سروس سے برخواست کر دیا جس پر ملزم نے محتسب کے پاس اپیل دائر کی

    انسدادِ ہراسیت محتسب نے سزا درست قرار دیکر ملزم کی اپیل کو خارج کر دیا

    بعد ازاں ، محمد منیر اختر نے محتسب کے فیصلے کے خلاف صدر مملکت کو اپیل دائر کی جسے صدر نے بھی مسترد کردیا

  5. ملزم نے کالز، ٹیکسٹ میسجز اور اے ٹی ایم کارڈ جان بوجھ کر شکایت کنندہ کے حوالےکرنےسے انکار کرنے کے الزامات کوتسلیم کیا، صدرمملکت

    جوحقائق تسلیم کرلئے جائیں اُنہیں ثابت کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، صدرمملکت

    کام کی جگہ پرہراسیت خواتین کےلیے بہت سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے، صدرمملکت

  6. اگر خواتین کسی بااختیار شخص کے غیر اخلاقی مطالبات تسلیم کرنے سے انکار کرتی ہیں تو اُنہیں ملازمت یا ترقی کا موقع کھونے کا خطرہ مول لینا پڑتا ہے ، صدر مملکت

    ساتھی ملازمین کا ناپسندیدہ طرز عمل بھی کام کے ماحول کو ناسازگار اور ناخوشگوار بنا دیتا ہے، صدر مملکت

  7. مقام کار پر خواتین کیلئے ناسازگار ماحول سے اُن پر کام چھوڑنے کا بالواسطہ دباؤ بھی پڑتا ہے ، صدر مملکت

    بعض اوقات خاتون ملازم ہراسانی سے اس قدر صدمے کا شکار ہوتی ہے کہ اسے سنگین جذباتی اور جسمانی نتائج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صدر مملکت

  8. ہراسانی کے باعث بعض خواتین اپنا کام صحیح طریقے سے انجام دینے سے قاصر ہوجاتی ہیں، صدر مملکت

    انسدادِ ہراسیت بمقام کار ایکٹ کا بنیادی مقصد خواتین کے لیے کام کا محفوظ ماحول بنانا ہے، صدر مملکت

  9. ہراسیت خاندانوں کو غربت سے نکالنے کی خواہشمند برسر روزگار خواتین کو درپیش سب سے بڑی رکاوٹوں میں سے ایک ہے ، صدر مملکت

    ایکٹ مردوں اور عورتوں کے لیے مساوی مواقع کے اصول، آئین میں بیان کردہ امتیازی سلوک کے خوف سے پاک روزی کمانے کے حق کا اعادہ کرتا ہے، صدر مملکت

  10. ایکٹ اسلام اور دیگر تمام مذاہب کے اصولوں سے بھی مطابقت رکھتا جو خواتین کے وقار کو یقینی بناتے ہیں، صدر مملکت

    شکایت کنندہ کے پاس ملزم کے خلاف جھوٹی شکایت درج کرنے کی کوئی وجہ نہیں، کوئی سابقہ رنجش یا بد نیتی بھی نہیں، صدر مملکت

  11. صدر مملکت کی جانب سے محتسب کے فیصلے کے خلاف ملزم کی اپیل مسترد، سروس سے برخواستگی کی سزا برقرار