by

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چیئرمین آذربائیجان چیمبر آف اکاؤنٹس ، ووگر گل محمدوف ، کی وفد کے ہمراہ ملاقات

پاکستان اور آذربائیجان کے اعلیٰ آڈٹ اداروں کے درمیان تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت


Comments

5 responses to “”

  1. بہترین آڈٹ طریقے ایک دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے سے شفافیت اور مالیاتی احتساب بڑھانے میں مدد ملے گی ، صدر مملکت

    پبلک سیکٹر اکاؤنٹنگ سرکاری اداروں کے مالیاتی انتظام کا اہم جزو ہے ، صدر مملکت

    آڈٹ سرکاری اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی کیلئے اہم ہے، صدر مملکت

  2. چیئرمین چیمبر آف اکاؤنٹس آف آذربائیجان نے صدر ِمملکت کو دونوں ممالک کے سپریم آڈٹ اداروں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت بارے بتایا

    یادداشت سے پبلک سیکٹر آڈیٹنگ کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوگا، صدر مملکت

  3. صدر ِمملکت نے آذربائیجان کے سپریم آڈٹ ادارے کا جائزہ لینے میں آڈیٹر جنرل کے کردار کو سراہا

    پاکستان آذربائیجان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، صدر مملکت

    پاکستان -آذربائیجان تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور عوامی روابط پر مبنی ہیں، صدر مملکت

  4. دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور اقتصادی شعبوں میں تعاون مضبوط بنانا ہوگا، صدر مملکت

    دونوں برادر ممالک کے درمیان افہام و تفہیم ترقی کیلئے اہم ہے، صدر مملکت

    پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور ترقی کیلئے اہم ہے، صدر مملکت

  5. صدر مملکت نے 7 فروری 2024ءکے انتخابات میں دوبارہ منتخب ہونے پر آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو مبارکباد پیش کی

    امیدہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کےدرمیان دوطرفہ تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے، صدرمملکت

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمداجمل گوندل اور اےجی پی کے حکام بھی ملاقات میں موجود تھے