by

صدر ِمملکت کی قومی بچت کو فراڈ متاثرہ خاتون کو 12 لاکھ روپے بمع منافع لوٹانے کی ہدایت

راولپنڈی کی خاتون شہری کے اکاؤنٹ سے جعلی چیک بک کے ذریعے 12 لاکھ روپے نکلوائے گئے تھے

مرکزی قومی بچت ڈائریکٹوریٹ معاملے کی مناسب تحقیقات کیلئے کیس ایف آئی اے کو بھیجے ، صدر مملکت کا فیصلہ


Comments

6 responses to “”

  1. انکوائری کے بعد فراڈ کے معاملے میں ملوث اہلکاروں کو سزا دی جائے، صدرمملکت

    صدرمملکت نے وفاقی محتسب کےفیصلےکے خلاف مرکزی قومی بچت ڈائریکٹوریٹ کی اپیل مسترد کردی

    عابدہ رفعت (شکایت کنندہ) نے وفاقی محتسب کو شکایت کی کہ ان کا قومی بچت، راولپنڈی میں پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ تھا، تفصیلات

  2. خاتون کو 2021 میں پتہ چلا کہ 2019 میں ان کے اکاؤنٹ سے 12 لاکھ روپے فراڈ سے نکالے گئے ، تفصیلات

    رقم ایک چیک بک کے ذریعے نکالی گئی جو خاتون کو کبھی جاری ہی نہیں کی گئی تھی ، تفصیلات

    خاتون نے فراڈ کی چھان بین اور رقم کی وصولی کیلئے قومی بچت کو شکایت درج کرائی

  3. معاملے کی صحیح چھان بین نہیں کی گئی اور خاتون کو کہا گیا کہ وہ کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی

    خاتون نے وفاقی محتسب سے رابطہ کیا جس نے قومی بچت کو معاملہ ایف آئی اے کو بھیجنے کو کہا

    قومی بچت نے معاملہ ایف آئی اے بھیجنے کی بجائے صدر مملکت کو اپیل دائر کردی

  4. صدر مملکت نے وفاقی محتسب کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے خاتون کو رقم لوٹانے کا حکم بھی دے دیا

    قومی بچت نے اپنے ہی خط میں اعتراف کیا کہ جعلی ٹرانزیکشن کے ذریعے اکاؤنٹ سے 12 لاکھ نکلوائے گئے ، صدر مملکت

  5. قومی بچت کی اندرونی انکوائری کے دوران افسر نے بیان دیا کہ رقم کو گن مین اور کیشئر کے ذریعے دھوکہ دہی سے نکالا گیا، صدر مملکت

    قومی بچت نے مذکورہ اہلکاروں کو انکوائری میں شامل ہی نہیں کیا ، صدر مملکت

    ثابت ہوتا ہے کہ قومی بچت کی انکوائری کا عمل شفاف نہیں تھا ، صدر مملکت

  6. قومی بچت کا معاملہ ایف آئی اے کو سونپنے کی مخالفت کرنا بلا جواز ہے ، صدر مملکت

    وفاقی محتسب نے درست نشاندہی کی کہ معاملے کی صحیح طریقے سے تفتیش نہیں کی گئی ، صدر مملکت

    محتسب کا فیصلہ برقرار ، قومی بچت 30 دنوں میں محتسب کو تعمیل کی رپورٹ پیش کرے، صدر مملکت