by

ملک بھرمیں 2.5لاکھ سے زائد مساجد کو بچوں کو تعلیم دینے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے، صدر مملکت

علماء اور آئمہ کرام اہم سماجی موضوعات پر اسلامی تعلیمات بارے لوگوں کو تعلیم دیں، صدرمملکت

صدرمملکت کا معاشرتی و سماجی ترقی میں منبر و محراب کے کردار کے حوالے سے اجلاس میں اظہارِخیال


Comments

7 responses to “”

  1. اجلاس میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی ، انیق احمد، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے وزراء برائے اوقاف و مذہبی امور کی شرکت

    اجلاس میں چاروں صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے اوقاف و مذہبی امور محکموں کے سیکرٹریز اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹری کی بھی شرکت

  2. لوگوں کی اخلاقی تربیت، اسلامی معاشرے کی تشکیل میں منبر و محراب کا اہم کردار ہے، صدر مملکت

    مساجد مقامی آبادی کو تعلیم دینے ، رابطے کا اہم ذریعہ ہیں، صدر مملکت

    ملک بھر میں اسکولوں سے باہر27 ملین بچوں کو تعلیم دینا بہت بڑا چیلنج ہے ، صدر مملکت

  3. 27 ملین اسکولوں سے باہر بچوں کی تعلیم کیلئے ہزاروں اسکول درکار ہوں گے ، صدر مملکت

    ملک بھر میں 2.5 لاکھ سے زائد مساجد کو شرح ِ خواندگی بڑھانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے ، صدر مملکت

  4. فجر اور ظہر کے درمیان مساجد میں بچوں کو مذہبی تعلیم ، جدید ہنر اور تعلیم سے آراستہ کیا جا سکتا ہے، صدر مملکت

    مساجد اسلامی اخلاقی اقدار کے فروغ ، لوگوں کی تعلیم و تربیت میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، صدر مملکت

  5. علماء، خطیب اور مدارس معاشرتی اصلاح، غیبت ، عدم برداشت ، فیک نیوز جیسی سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کام کریں، صدر مملکت

    بڑھتی آبادی ، خواتین کے حقوق ، بین المذاہب ہم آہنگی ، رواداری کا فروغ اہم سماجی امور ہیں، صدر مملکت

  6. منبر و محراب اور علماء نے کورونا وبا کے دوران آگاہی پیدا کرنے میں قابل تعریف کردار ادا کیا، صدر مملکت

    آئمہ کرام بیماریوں ، غذائی قلت اور ذہنی و جسمانی کمزوری سمیت مختلف موضوعات پر آگاہی پیدا کر سکتے ہیں ، صدر مملکت

  7. مساجد میں مذہبی، تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں سے مقامی آبادی سے روابط مزید مضبوط ہوں گے، صدر مملکت

    اجلاس میں شرکاء نے اہم قومی اور سماجی موضوعات پر تعلیم دینے میں علماء کے کردار کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کی