by

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے انڈونیشیا کے سبکدوش ہونے والے سفیر ایڈم ملاورمن ٹوگیو کی ملاقات

صدر مملکت کا دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کیلئے انڈونیشیا کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی، ثقافتی اور سیاسی تعلقات مزید فروغ دینے پر زور


Comments

5 responses to “”

  1. پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ اپنے قریبی، دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، صدر مملکت

    دونوں ممالک مذہبی اور ثقافتی وابستگیوں اور مختلف امور پر یکسانیت کے حامل ہیں، صدر مملکت

  2. تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانا پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا اہم عنصر ہے، صدر مملکت

    پاکستان تجارت، ثقافت، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے، صدر مملکت

  3. انڈونیشیا کے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں ، سرمایہ کاری دوست پالیسیوں سے فائدہ اٹھائیں، صدر مملکت

    پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے باہمی سیاسی اور ثقافتی تبادلوں میں اضافہ ناگزیر ہے، صدر مملکت

  4. پاکستان اور انڈونیشیا کو دوطرفہ تعلقات مزید فروغ دینے کیلئے تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو متنوع بنانا چاہیے، انڈونیشین سفیر

    دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں کھولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جو دونوں برادر ممالک کو مزید قریب لائے گی، انڈونیشین سفیر

  5. پاکستانی طلباء انڈونیشیا میں تعلیمی وظائف حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں، سفیر

    امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں ترقی کی رفتار برقرار رہے گی، صدر مملکت

    صدر مملکت نے سفیر کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا