by

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے یونیسیف کے نامزد کردہ بچوں کے وفد کی عالمی یوم ِ اطفال کے سلسلے میں ملاقات

بچوں کا وفد چاروں صوبوں ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کے بچوں کی نمائندگی کررہا تھا

وفد کی قیادت پاکستان میں یونیسیف کی پہلی یوتھ ایڈووکیٹ سولہ سالہ تقویٰ احمد نے کی


Comments

4 responses to “”

  1. بچوں کے وفد نے مستقبل کیلئے اپنی امیدوں ، توقعات بارے صدر مملکت کو بتایا

    ملاقات میں وفد نے بچوں کو درپیش مختلف مسائل اور چیلنجز پر بھی روشنی ڈالی

    پاکستان بچوں کے حقوق اور بہبود کیلئے اقدامات کرنے کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت

  2. بچوں کو تعلیم، ہنر اور تربیت سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، صدر مملکت

    خصوصی بچوں کو باقاعدہ اسکولوں میں جامع تعلیم فراہم کرنے کی ضرورت ہے ، صدر مملکت

    خصوصی بچوں کو معاشرے کے مرکزی دھارے کا حصہ بنانا ہوگا، صدر مملکت

  3. خصوصی بچوں کو مہارتوں سے آراستہ کرنے سے انہیں روزگار کے حصول میں مدد ملے گی ، صدر مملکت

    بچوں نے صدر مملکت سے موسمیاتی تبدیلی، لڑکیوں کی تعلیم، خصوصی بچوں اور ان کو درپیش دیگر چیلنجز کے بارے میں مختلف سوالات پوچھے

    ملاقات میں بچوں نے صدر مملکت کو اپنے تجربات کے بارے میں بتایا

  4. بچوں نے زندگی میں بڑھنے ، پھلنے پھولنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا

    بعد ازاں ، بچوں نے بینکنگ سیکٹر سے متعلق ایک کیس میں صدر مملکت کی جانب سے کی گئی سماعت میں بھی شرکت کی