by

صدر مملکت نے پوسٹ آفس کو پینشنر کے ناجائز طور پر کاٹے گئے 13.5 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت کردی

پوسٹ ماسٹر جنرل پنجاب، لاہور (ایجنسی) کی جانب سے تاریخ پیدائش میں غلطی کی بنیاد پر پنشنری مراعات سے ناجائز طور پر رقم کاٹی گئی ، صدر مملکت


Comments

7 responses to “”

  1. ملازم مجاز اتھارٹی کے حکم پر ریٹائرمنٹ کے بعد مزید چار سال اپنے محکمے میں خدمات انجام دیتا رہا، صدر مملکت

    ملازم کو ادارے کی جانب سے چار سال کی خدمات کے عوض تنخواہ وصول کرنے کا پختہ یقین تھا ، صدر مملکت

  2. ملازم کو پنشنری فوائد سے محروم کرنا، فرائض کی انجام دہی پر ادا کی گئی تنخواہ سے کٹوتی کرنا غیر قانونی اور بدانتظامی ہے، صدر مملکت

    صدر مملکت نے محمد یوسف (شکایت کنندہ) کی جانب سے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواست منظور کر لی

  3. شکایت کنندہ نےشکایت کی کہ اس نےایجنسی میں 38 سال خدمات انجام دیں اور 2016میں ریٹائرہوا

    محکمہ نے ملازم کی تاریخ پیدائش غلط درج کی جس کی وجہ سے اُس کی ریٹائرمنٹ کاسال 2016سے 2012 میں بدل دیاگیا

    1.35ملین روپےکی رقم پنشنری مراعات سے چارسال کی تنخواہ کےبدلےبلاجوازکاٹی گئی، صدرمملکت

  4. ملازم نے محکمے کے اس عمل کے خلاف وفاقی محتسب سے رابطہ کیا جس نے ایجنسی کے حق میں احکامات جاری کر دیئے

    شکایت کنندہ نے محتسب کے فیصلے کے خلاف ایک اپیل کرکے معاملہ صدر کے سامنے اٹھایا

    صدر نے شکایت کنندہ کی اپیل منظور کر لی اور رقم لوٹانے کا کہا

  5. شکایت کنندہ نے ایجنسی کے حکم کی بنیاد پر چار سال اضافی ذمہ داریاں انجام دیں، صدر مملکت

    ملازم کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ کا معاملہ طے پا گیا تاہم کارکن کو اس کی خدمات کے عوض تنخواہ سے محروم کرنے کا معاملہ ابھی تک حل طلب ہے، صدر مملکت

  6. شکایت کنندہ کوحکم کے مطابق فرض کی ادائیگی پرتنخواہ کی ادائیگی کی گئی، صدرمملکت

    فرائض سرانجام دیناملازم کی غلطی نہیں کیونکہ وہ مجازاتھارٹی کے حکم پرعمل کررہا تھا، صدرمملکت

    حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزدور کا پسینہ خشک ہونےسےپہلے اجرت اداکرنے کاحکم دیاہے، صدرمملکت

  7. ادارے نے غلط طور پر ملازم کی پنشن میں سے رقم کاٹی ، رقم واپس کی جائے، صدر مملکت