صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ مدد علی سندھی کی ملاقات
ملاقات میں ملک میں تعلیم کےشعبے کی ترقی کےحوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی
پاکستان میں 27 ملین بچے اسکولوں سے باہر ہیں، اُن کو اسکولوں میں لانےکیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، صدرمملکت

Comments
7 responses to “”
ملک کے دوردراز علاقوں میں تعلیم تک لوگوں کی رسائی بڑھانا ہوگی، صدر مملکت
آن لائن تعلیم ملک کے دوردراز علاقوں تک تعلیم پہنچانے میں مدد دے سکتی ہے ، صدر مملکت
اسکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم دینے کیلئے مساجد کو فجر سے ظہر تک استعمال کیا جا سکتا ہے ، صدر مملکت
اسکولوں سے باہربچوں کو تعلیم دینے کیلئے نئے اور غیر روایتی حل سوچنے کی ضرورت ہے، صدرمملکت
لڑکیوں کی اسکولوں میں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنےکیلئے حوصلہ افزائی کرنا ہوگی، صدر مملکت
خصوصی افراد کو دیگربچوں کے ساتھ اسکولوں میں تعلیم و تربیت کیلئے خصوصی بندوبست کی ضرورت ہے، صدرمملکت
ملک میں معیاری تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا ہوگی، صدر مملکت
نوجوانوں بالخصوص خواتین کو ہنرمند بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنا ہوں گے، صدر مملکت
جامعات مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق اپنے طلباء کو ہنر سے لیس کریں، صدر مملکت
پاکستان میں اعلٰی تعلیم کیلئے جامعات میں داخلہ لینے والوں کی تعداد خطے کے دیگر ممالک کی نسبت بہت کم ہے ، صدر مملکت
ملک میں اعلٰی تعلیم کے حامل افراد کی تعداد بڑھانے کیلئے خصوصی اقدامات کرنا چاہئے ، صدر مملکت
جامعات آن لائن تعلیم اور مُختلف شفٹوں کی مدد سے زیادہ طلباء کو اعلٰی تعلیم فراہم کرسکتی ہیں ، صدر مملکت
جامعات 4 سالہ ڈگری پروگرامز کے ساتھ ساتھ آن لائن تعلیم اور 2 سالہ ڈگری پروگرامز بھی شروع کریں ، صدر مملکت
ورچوئل یونیورسٹی اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن اور فاصلاتی تعلیم کے پروگرامز کی مدد سے اعلٰی تعلیم یافتہ افراد کی تعداد بڑھائی جا سکتی ہے ، صدر مملکت
جامعات میں طلباء و طالبات کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں جدید ترین مہارتوں سے لیس کرنا ناگزیر ہے ، صدر مملکت
جامعات مصنوعی ذہانت ، مشین لرننگ، سائبر سیکیورٹی اور کلاؤڈ کمپیوٹنگ کے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کریں، صدر مملکت
ملاقات میں وفاقی اردو یونیورسٹی سے متعلق اُمور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا