by

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے برطانوی اراکین پارلیمنٹ اور برطانیہ میں پاکستانی اور کشمیری نژاد شہریوں کے وفد کی ملاقات

وفد کی قیادت لیبر فرینڈز آف کشمیر یو کے کے چیئرمین اینڈریو گیوین نے کی


Comments

8 responses to “”

  1. صدرپاکستان اور برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرگہری تشویش کااظہار

    صدرمملکت اور وفد کا ہندوستان میں اقلیتوں پرظلم وستم پر بھی اظہارِتشویش

    دنیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوروکنےکےلیے ہندوستان پردباؤ ڈالے،صدرمملکت اور برطانوی وفد

  2. ہندوستان مسلمانوں کی نسل کشی، اقلیتوں پر ظلم و ستم اور جبر میں ملوث ہے، صدر مملکت

    بھارت مانی پور میں گرجا گھروں کو جلانے، تباہ کرنے اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اقلیتی برادریوں کے رہنماؤں کے ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہے، صدر مملکت

  3. انتہا پسند ہندوتوا نظریہ سے متاثر ہونے سے بھارتی نفسیات بدل رہی ہے ، صدر مملکت

    ہندوتوا کا مقصد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو کمزور کرنا ہے ، صدر مملکت

    پاکستان اپنی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، ان کے ساتھ ناانصافی کی صورت میں فوری کارروائی کی، صدر مملکت

  4. بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی ڈھانچے کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، صدر مملکت

    بھارت کشمیری عوام کو ان کی اپنی سرزمین میں اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت

    دنیا بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں اپنی غیر قانونی آبادیاتی تبدیلیوں کو واپس لے، صدر مملکت

  5. برطانوی وفد کے سربراہ اینڈریو گیوین نے اِنسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور کشمیری کے حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کیا

    ہندوستان کی طرف سے جاری تشدد اور بربریت ناقابل قبول ہے، برطانوی ممبر پارلمینٹ

    برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیر کاز کی حمایت کرتے رہے ہیں، برطانوی وفد

  6. جموں اور کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے لیے رائے شماری کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے ، برطانوی ممبر پارلیمنٹ

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرکے بھارت وادی کے آبادیاتی ڈھانچے کو بدل رہا ہے، برطانوی ممبر پارلیمنٹ

  7. پاکستان اور برطانیہ میں تعلیم اور کاروبار کے شعبوں میں بہترین تعلقات ہیں، مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، برطانوی وفد

    وفد نے ہندوستانی گجرات اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کی حالت زار پر بھی تشویش کا اظہار کیا

  8. صدر نے کشمیر کاز کی حمایت پر برطانیہ میں کشمیری باشندوں اور برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان کی حمایت کو سراہا