صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا پاکستان میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ
صدر مملکت کا اسرائیل کے ہاتھوں اندھا دھند قتل عام کا نشانہ بننے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
عالمی برادری اسرائیلی بربریت، غیر متناسب ردعمل میں ہزاروں بے گناہ افراد کی شہادت کی مذمت کرے، صدرمملکت

Comments
7 responses to “”
صدر مملکت کا فوری جنگ بندی، اور خوراک، بجلی اور پانی سے محروم لوگوں تک امداد بھیجنےکیلئے انسانی راہداری کھولنے کا مطالبہ
صدرمملکت نے اسلام آباد میں فلسطین کےسفیراحمد جواد ربیع سےبھی ملاقات کی
صدرمملکت نے پاکستانی حکومت اورعوام کی جانب سے فلسطینی عوام کےساتھ یکجہتی کا اظہارکیا
پاکستان ہمیشہ فلسطین کے ساتھ کھڑا رہے گا ، صدر عارف علوی
پاکستان صرف وہی حل قبول کرے گا جو فلسطینیوں کیلئے قابل قبول ہو، صدر مملکت
اقوام ِمتحدہ میں فلسطین میں ہونے والے مظالم پر بحث ہونی چاہیے، صدر مملکت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے قرارداد پاس کرے، صدر مملکت
ایسے وحشیانہ اقدامات سے نفرت کے مزید امکانات پیدا ہوتے ہیں ، مزید جنگیں شروع ہوتی ہیں، صدر مملکت
او آئی سی کو فلسطین کی حمایت میں بھرپور آواز اٹھانی چاہیے، صدر مملکت
غزہ میں ہونے والی بربریت ، گزشتہ 30-40 سالہ نسل تفریق کی مذمت کرتے ہیں، صدر مملکت
غزہ کے ہسپتال پر بمباری کی گئی جس سے 500 سے زائد افراد شہید ہوئے، صدر مملکت
جنگ امن کے کسی بھی امکان کو مکمل طور پر تباہ کردیتی ہے ، صدر مملکت
فلسطینی عوام کو پرامن دو ریاستی حل کے حصول کی کوششوں سے روکنے کیلئے دیواریں کھڑی کی جا رہی ہیں، صدر مملکت
ایسی دیواریں کبھی قائم نہیں رہتی ، عوام ان کو گرا دیتے ہیں ، صدر مملکت
جب تک دو ریاستی حل روکا جائے گا، لوگ ردعمل ظاہر کریں گے، صدر مملکت
فلسطینی سفیر نے مشکل وقت میں فلسطین کے سفارت خانے کا دورہ کرنے پر صدر پاکستان کا شکریہ ادا کیا
فلسطینی سفیر نے غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کو فلسطینی عوام کی نسل کشی قرار دیا
صدر مملکت نے فلسطینی سفارتخانے میں تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کیے
صدر مملکت نے فلسطینی عوام اور وحشیانہ اسرائیلی حملوں کے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کی