by

ایئر یونیورسٹی طالبہ کو ڈگری مکمل کرنےکیلئے اضافی سال دینے کے معاملے پر نظر ثانی کرے، صدر عارف علوی کی ہدایت

طالبہ کوروناکی وجہ سے اپنی بی ایس ڈگری کےبقیہ کورسزمکمل کرنسے قاصر رہی، صدرمملکت

یونیورسٹی کی جانب سےطالبہ کےکیس پر بروقت کارروائی نہ کرنے پر صدرمملکت کا اظہار ِبرہمی


Comments

9 responses to “”

  1. ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی ، یونیورسٹی قواعد میں توسیع دے کر ایسے مسائل حل کرنے کی دفع موجود ہے ، صدر مملکت

    یونیورسٹی کے پاس ایچ ای سی کی پالیسی اور سفارشات سے انحراف کرنے کی کوئی وجہ نہیں، صدر مملکت

  2. یونیورسٹی نے بدانتظامی کی درستی کی بجائے عوامی خزانے اور طالبہ کے وقت کےضیاع کومدنظر رکھےبغیر درخواست دائر کی، صدرمملکت

    ایئر یونیورسٹی طالبہ کی لگن، محنت اور سرمایےکو ضائع نہ ہونے دے، صدرمملکت

    ایئر یونیورسٹی طلباء بالخصوص خواتین کی مدد اور رہنمائی کےلیے اقدامات کرے، صدرمملکت

  3. صدر مملکت وفاقی محتسب کے حکم کے خلاف ایئر یونیورسٹی کی درخواست مسترد کردی

    محتسب نے یونیورسٹی کو اقراء منیر کا کیس یونیورسٹی فنکشنل کمیٹی کے سامنے نظر ثانی کیلئے رکھنے کا حکم دیا تھا

  4. اقرا منیر نے محتسب کو شکایت کی کہ وہ ایئر یونیورسٹی سے منسلک کالج میں سائیکالوجی پروگرام میں بیچلر آف سائنس (آنرز) کی طالبہ ہیں، تفصیلات

    طالبہ کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے 2020 ء میں ڈگری مکمل نہیں کر سکی تھی، تفصیلات

  5. ڈگری مکمل کرنے کیلئے ایک اضافی سال کیلئے یونیورسٹی نے ایچ ای سی سے رابطہ کرنے کا کہا، تفصیلات

    ایچ ای سی نے مجاز اتھارٹی کو میڈیکل ہسٹری اور یونیورسٹی قواعد کو مدنظر رکھتے ہوئے توسیع کے معاملے پر غور کرنے کی سفارش کی

  6. ایک سال گزر جانے کے باجود توسیع نہ ملنے پر طالبہ نے وفاقی محتسب کو درخواست دی

    محتسب نے طالبہ کے حق میں حکم صادر کیاجس کے خلاف یونیورسٹی نے صدر کو درخواست دائر کی

    یونیورسٹی نے ایچ ای سی کی سفارشات پر عمل نہیں کیا ، کیس مجاز اتھارٹی کے سامنے نہیں رکھا، صدر مملکت

  7. طالبہ کورونا کی وجہ سے بیمار ہوئی، ڈگری مکمل کرنے کیلئے اضافی وقت حاصل کرنے کیلئے تگ و دو کرنا پڑی، صدر مملکت

    ایچ ای سی پالیسی کے مطابق ڈگری مکمل کرنے کی مدت 6 سال ہے ، منظوری کے بعد ایک سال تک مزید بڑھائی جا سکتی ہے، صدر مملکت

  8. اگر طالبہ کا کیس وقت پر کمیٹی کے سامنے رکھا جاتا تو مسئلہ حل ہو سکتا تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، صدر مملکت

    یونیورسٹی نے اپنی بدانتظامی ختم کرنے کے بجائے وقت اور وسائل کا ضیاع کیا، صدر مملکت

    اخراجات اور طلباء کی محنت دونوں لحاظ سے پاکستان میں تعلیم مہنگی ہے، صدر مملکت

  9. مزید وقت ضائع کیے بغیر ایچ ای سی کی پالیسی اور سفارشات کے مطابق طالبہ کو سہولت فراہم کی جائے، صدر مملکت