by

انشورنس پالیسیوں کی فروخت سے پہلے ایجنٹوں کے مفادات کا اظہار یقینی بنائیں، صدر عارف علوی کی وفاقی انشورنس محتسب کو ہدایت

انشورنس پالیسیوں کی غلط فروخت کے واقعات سامنے آئے ، صدر عارف علوی

انشورنس کمپنیوں سے ایجنٹوں کے مفاد کے تصادم کا انکشاف یقینی بنایا جائے، صدر مملکت


Comments

11 responses to “”

  1. صدر مملکت کی نجی انشورنس کمپنی کو صارف کو 45 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت

    پالیسیوں کی ساخت ، انشورنس کمپنیوں کے ایجنٹوں کے پیشگی کمیشن پر سنجیدگی سے نظر ثانی کی ضرورت ہے، صدرمملکت

    صدر ِمملکت کا وفاقی انشورنس محتسب کے حکم کے خلاف پاک-قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کی درخواست پر فیصلہ

  2. انوارالحق (شکایت کنندہ) نے فروری2017ء میں کمپنی سے 45لاکھ روپےکی پالیسی خریدی،تفصیلات

    شکایت کنندہ نے2022ء تک سالانہ پریمیم باقاعدگی سےادا کیے،45لاکھ جمع کرائے،تفصیلات

    ناگزیرحالات کی وجہ سےشہری نےتمام فوائد بمع منافع جمع شدہ پریمیم واپس لینےکی درخواست کی مگر رقم واپس نہ کی گئی

  3. رقم نہ ملنے پر شکایت کنندہ نے وفاقی انشورنس محتسب سے رجوع کیا، تفصیلات

    انشورنس محتسب نے کمپنی کو شکایت کنندہ کو 43 لاکھ روپے ادا کرنے کی ہدایت کی ، تفصیلات

    کمپنی نے انشورنس محتسب کے حکم کے خلاف صدر مملکت کے سامنے درخواست دائر کی

  4. صدر مملکت نے کیس کی سماعت کی ، فریقین کو سننے کے بعد اپنا فیصلہ سنایا

    یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ کمپنی نے شکایت کنندہ سے 45 لاکھ روپے وصول کیے، صدر مملکت

    کمپنی نے شہری کی رقم کو کاروبار میں لگایا، اور اس سے کافی منافع کمایا، صدر مملکت

  5. دوسروں کے بل پر غیر منصفانہ انداز میں کوئی بھی خود کو دولت مند نہیں بنا سکتا ہے، صدر مملکت

    یہ انصاف کا اصول ہے کہ جسے کوئی نقصان نہ ہو وہ کسی فائدے کا مستحق نہیں ، صدر مملکت

    شکایت کنندہ کو منافع میں اس کے حصے سے محروم کرنا ناانصافی ہوگی ، صدر مملکت

  6. کمپنی نے پالیسی کی موجودہ نقد قیمت، صرف 31لاکھ، کی بنیاد پر رقم کی واپسی سے بلاجواز انکار کیا، صدر مملکت

    کئی مرتبہ انشورنس پالیسیوں کی سنگین غلط فروخت کے واقعات سامنے آئے، صدرمملکت

    مصنوعات کی ساخت ، ایجنٹوں کے پیشگی کمیشن پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت

  7. پیشگی کمیشن اور پیچیدہ انشورنس مصنوعات کے باعث صارفین میں غلط فہمی پالیسیوں کی غلط فروخت کی بنیادی وجہ ہے، صدرمملکت

    عام طور پر صارفین کو پالیسی چھوڑنے پر نقصان اٹھانا پڑتاہے، صدرمملکت

    بھاری کمیشن جیب میں ڈالنے والے ایجنٹ کو شاذ و نادر ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے، صدرمملکت

  8. بعض اوقات پالیسی خریدار شرائط و ضوابط کو اچھی طرح سے نہیں سمجھ پاتا تھا ، صدر مملکت

    ایجنٹ انشورنس -سیونگ پلان کی پیچیدگی کی وجہ سے باریکیوں کی وضاحت نہیں کر پاتا، صدر مملکت

    بعض اوقات ایجنٹ جان بوجھ کر صارفین کو غلط انشورنس پلان خریدنے کیلئے گمراہ کرتے ہیں ، صدر مملکت

  9. انشورنس محتسب کا فرض ہے کہ پالیسیوں کی غلط فروخت پر کمپنیوں کو ہدایات جاری کرے ، صدر مملکت

    کمپنیاں پالیسی فروخت کرتے وقت صارف کے سامنے ایجنٹوں کے مفادات ظاہر کریں، صدر مملکت

    صارف کو بتایا جائے کہ انشورنس ایجنٹ کو وصول ہونے والے پہلے پریمیم میں سے کتنا کمیشن ملے گا، صدر مملکت

  10. پالیسی خریدتے وقت صارف کو معلوم چاہیے کہ ایجنٹ کے منافع تناسب کیا ہے ، صدر مملکت

    رسول اللہ ﷺ نے تاجروں کو چیز بیچتے وقت منافع بارے جھوٹ نہ بولنے کی ہدایت کی ، صدر مملکت

    انشورنس پالیسیوں کے معاملے میں خریدار ی کے وقت کوئی شفافیت نہیں ، صدر مملکت

  11. صدر ِمملکت نے انشورنس محتسب کے حکم کے خلاف پاک قطر فیملی تکافل کی درخواست مسترد کر دی

    صدر مملکت کی انشورنس کمپنی کو صارف کو 30 دن کے اندر 45 لاکھ روپے واپس کرنے کی ہدایت