by

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اسٹیٹ لائف کو 3 سال سے منتظر متوفی پالیسی ہولڈر کے ورثاء کو انشورنس کلیم ادا کرنے کی ہدایت

اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان متوفی پالیسی ہولڈر کے لواحقین کو 3 لاکھ روپے بمع منافع ادا کرے ، صدر مملکت


Comments

7 responses to “”

  1. اسٹیٹ لائف نے قبل از انشورنس بیماری چھپانےکا بہانہ بنا کر کلیم ادائیگی سے انکارکردیاتھا

    اسٹیٹ لائف قبل از انشورنس ٹیسٹوں کےبارے میں پالیسی وضع کرنےکیلئے ڈاکٹروں کا پینل بھی تشکیل دے، صدرمملکت

    صدرمملکت کی جانب سے وفاقی محتسب کےحکم کے خلاف اسٹیٹ لائف کی دائرکردہ درخواست مسترد

  2. سعد طاہر (شکایت کنندہ) کے والد نے 2013 میں اسٹیٹ لائف سے 3 لاکھ کی لائف انشورنس پالیسی خریدی ، تفصیلات

    والد کے انتقال پر شکایت کنندہ نے کمپنی سے انشورنس کلیم ادا کرنے کی درخواست کی، تفصیلات

  3. اسٹیٹ لائف نےجان بوجھ کر ہیپاٹائٹس کی بیماری چھپانے کا بہانہ بنا کرکلیم ادائیگی سےانکار کردیا

    شکایت کنندہ نے وفاقی محتسب سےرجوع کیا، جس نے کمپنی کو معاملے پر غور کرنے، مناسب ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا

    وفاقی محتسب کے حکم کے خلاف اسٹیٹ لائف نے صدر مملکت کو اپیل دائر کی، تفصیلات

  4. صدر مملکت نے معاملے کی سماعت کی اور دونوں فریقین کو سننے کے بعد فیصلہ دیا

    متوفی نے 2013 میں پالیسی خریدی جبکہ کمپنی نے سال 2015 کی میڈیکل رپورٹس پیش کیں ، صدر مملکت

    بیماری کی موجودگی بارے میں تمام رپورٹس انشورنس حاصل کرنے کے بعد کی ہیں، قابل ِغور نہیں ، صدر مملکت

  5. اسٹیٹ لائف کے فیلڈ آفیسر کی خفیہ رپورٹ میں بھی پالیسی اجراء کے وقت صارف کو صحت مند قرار دیا گیا، صدر مملکت

    لائف انشورنس کی کسی بھی پالیسی پر معلومات چھپانے کی بنیاد پر دو سال کے بعد سوال نہیں اٹھایا جا سکتا، صدر مملکت

  6. صدر مملکت نے اسٹیٹ لائف کی اپیل مسترد کر دی، اصل رقم اور منافع 30 دن میں ادا کرنے کی ہدایت

    اسٹیٹ لائف ڈاکٹروں کا پینل تشکیل دے جو قبل از انشورنس میڈیکل ٹیسٹوں بارے پالیسی پر تجویز دے ، صدر مملکت

  7. پینل تجویز کرے کہ پاکستان میں عام بیماریاں کون سی ہیں ، پالیسی اجراء سے قبل کون سے ٹیسٹ کیے جانے چاہیے ، صدر مملکت

    کمپنی عام بیماریوں میں مبتلا لوگوں کو دی جانے والی پالیسیوں میں خطرے کے اندازے کے مطابق پریمیم میں ترمیم کر سکتی ہے، صدر مملکت