by

صدر مملکت کی بینک فراڈ میں ملوث بدعنوان اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کرنے کی ہدایت

مسلم کمرشل بینک فراڈ میں ملوث گوجرہ روڈ جھنگ برانچ کے بدعنوان اہلکاروں کے خلاف انکوائری کرے ، صدر مملکت

بینک ملوث عملے کے خلاف ایف آئی آر سمیت فوجداری کارروائی شروع کرے ، صدر مملکت


Comments

9 responses to “”

  1. صدر مملکت کی فراڈ متاثرہ بینک صارف کو 30 لاکھ روپے واپس دلانے کی بھی ہدایت

    برانچ میں تعینات چائے والے اور بینک اہلکاروں نے ملی بھگت سے شہری کی رقم ہتھیا لی تھی

    صدر مملکت کا بینکنگ محتسب کے فیصلے کے خلاف مسلم کمرشل بینک کی اپیل پر فیصلہ

  2. صرف ایک چائے والے پر فراڈ کی ذمہ داری ڈالنا مضحکہ خیز ہے ، صدر مملکت

    بینک عملے کی ملی بھگت کے بغیر بینکنگ ضابطے کی خلاف ورزی ممکن نہیں ، صدر مملکت

    محمد منیر احمد وغیرہ (شکایت کنندگان) کا بینک کی گوجرہ روڈ برانچ میں مشترکہ اکاؤنٹ تھا، تفصیلات

  3. مارچ 2021 میں اکاؤنٹ بیلنس میں بہت بڑی کمی نظر آئی ، تفصیلات

    39 لاکھ سے زائد مالیت کی 292 ڈپازٹ سلپس اکاؤنٹ میں جمع ہی نہیں کی گئی ، تفصیلات

    شکایت کنندگان کے پاس بینک حکام کے دستخط شدہ اور مہر لگی ڈپازٹ سلپس موجود تھیں، تفصیلات

  4. صارف نےشکایت کے ازالے کیلئے بینک سے رابطہ کیا لیکن بینک نے دعویٰ مسترد کر دیا

    صارف نےشکایت کے ازالےکیلئے بینکنگ محتسب سے رابطہ کیا

    بینکنگ محتسب کاصارف کے حق میں فیصلہ آنےپر بینک نے صدرکو درخواست دائرکی

    صدرنے ایوان صدر میں کیس کی ذاتی سماعت کی اور بینک کی درخواست کومسترد کردیا

  5. رسید کو بینک کے مجاز ٹیلر سروسز آفیسرز کے دستخط کے تحت جاری کیا گیا ہے ، صدر مملکت

    متعلقہ افسر کو بینک کی سروس سے برخاستگی کی سزا بھی دی گئی ، صدر مملکت

    بینک برانچ نے بینک کے اپنے ہی ایس او پیز کی تعمیل نہ کی ، صدر مملکت

  6. بینک نے اپنے طور پر ڈپازٹ سلپس پر دستخط کرنے کا نیا نظام متعارف کیا، صدر مملکت

    نقد رقم وصول کیے بغیر “یوٹیلٹی بلز موصول” اسٹامپ چسپاں کرکے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی ، صدر مملکت

    بینک نے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر صارفین کے کاروباری مقامات سے رقم جمع کی ، صدر مملکت

  7. بینک کی بدانتظامی، بدعنوانی، نظام کی ناکامی اور کنٹرول کی کمزوریاں ثابت ہوتی ہیں، صدر مملکت

    بینک اپنے ملازمین کے طرز عمل کا ذمہ دار ہے ، صدر مملکت

    چائے والے کے پاس برانچ کی طرف سے دستخط شدہ اور مہر والی سلپس تھیں، صدر مملکت

  8. محض ایک چائے والا ایسے فراڈ کرپٹ بینک حکام کی ملی بھگت کے بغیر نہیں کرسکتا ، صدر مملکت

    بینک اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہا، صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی، صدر مملکت

    چوکس، دیانتدار اور پیشہ ور بینک حکام/ عملے کی تقرری بینک کی ذمہ داری ہے ، صدر مملکت

  9. یہ بینک کی لاپرواہی کی وجہ سے بدانتظامی کا معاملہ ہے، صدر مملکت

    بینک شکایت کنندگان کے نقصان کا ازالہ کرنے کا ذمہ دار ہے، صدر مملکت

    مسلم کمرشل بینک کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے ، صدر مملکت