by

صدر مملکت کا ایچ ای سی کی جانب سے طالبہ کی ڈگری تصدیق میں تاخیر پر اظہارِ برہمی

ایچ ای سی ہدایات پر عمل نہ کرنے والی جامعات کی سرزنش کرے، صدر مملکت کی ہدایت

صدر مملکت کا ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے طالبہ کی ڈگری کی ناقص بنیادوں پر تصدیق نہ کرنے پر برہمی کا اظہار


Comments

9 responses to “”

  1. وفاقی محتسب کے ایچ ای سی کوطالبہ کی ڈگری کی 7دن میں تصدیق کرنےکے احکامات برقرار

    طالبہ کے قیمتی مہینے ضائع کرنےکے ذمہ داراہلکار کے خلاف انکوائری شروع کی جائے،صدرمملکت

  2. صدرمملکت نے ایچ ای سی کی جانب سے طالبہ کی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کرنےکے وفاقی محتسب کےفیصلےکے خلاف دائر درخواست مسترد کردی

    سویرا آفریدی (شکایت کنندہ) نے اپنی بی اے کی ڈگری کی تصدیق کے لیے ایچ ای سی کو درخواست دی تھی، تفصیلات

  3. ایچ ای سی نے طالبہ کی ڈگری کا سیشن سال 2020 ہونے کی بنیاد پر تصدیق سے انکار کیا تھا ، تفصیلات

    ایچ ای سی نے دو سالہ روایتی ڈگری ختم کر دی، جامعات کو 2019 کے بعد روایتی بی اے کی ڈگری میں داخلہ دینے کی اجازت نہیں، ایچ ای سی کا مؤقف

  4. طالبہ کے وفاقی محتسب سے رجوع کرنے پر محتسب نے طالبہ کے حق میں احکامات جاری کئے تھے ، تفصیلات

    بعد ازاں ، ایچ ای سی نے محتسب کو اپیل اور نظرثانی کی درخواست دائر کی، جسے مسترد کر دیا گیا

    ایچ ای سی نے صدر مملکت کے پاس محتسب کے احکامات کے خلاف درخواست دائر کی

  5. صدر نے کیس کی ذاتی سماعت کی اور ایچ ای سی کی درخواست کو مسترد کر دیا

    شکایت کنندہ کو پشاور یونیورسٹی نے سیشن 2019-2020 کے لیے داخلہ دیا، صدر مملکت

    شکایت کنندہ نے یونیورسٹی کا خط پیش کیا جس میں طالبہ کا بی اے کا سیشن 2019-2020 تھا، صدر مملکت

  6. طالبہ کو یونیورسٹی نے سیشن 2019-2020 کے لیے داخلہ دیا، اس میں شکایت کنندہ کا کوئی قصور نہیں تھا، صدر مملکت

    اگر یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے احکامات کی خلاف ورزی کی تو طالبہ کو یونیورسٹی کے اعمال اور کوتاہی کا ذمے دار نہیں ٹھہرایا جاسکتا، صدر مملکت

  7. وفاقی محتسب نے بجا فیصلہ دیا کہ ایک ریگولیٹر کی حیثیت سے فیصلوں پر جامعات سے عمل درآمد کرانا ایچ ای سی کی ذمے داری ہے ، صدر مملکت

    ایچ ای سی کی طرف سے کوتاہی اپنی قانونی ذمہ داریوں کو ادا کرنے میں ناکامی کے مترادف ہے، صدر مملکت

  8. ایچ ای سی یا یونیورسٹی کی عدم فعالیت سے طالب علم کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، صدر مملکت

    ایچ ای سی نے یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے شکایت کنندہ کو بغیر کسی غلطی کے غیر ضروری آزمائش میں ڈالا، صدر مملکت

  9. ایچ ای سی کی درخواست کو مسترد کیا جاتا ہے ، ایچ ای سی ہدایات پر عمل درآمد نہ کرنے والی جامعات کی سرزنش کرے ، صدر مملکت

    مستقبل میں طلباء کو ایچ ای سی کی غیر فعالیت کی وجہ سے تکلیف نہیں ہونی چاہیے ، صدر مملکت