صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نمک اور معدنیات کے شعبے کی امریکی کمپنی کے وفد کی ملاقات
وفد نے صدر مملکت کو نمک کی کان کنی، پراسیسنگ اور مارکیٹنگ میں کمپنی کے کردار کے بارے میں بریفنگ دی
پاکستان اپنی معاشی صورتحال بہتر بنانے کیلئے برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کررہا ہے، صدرمملکت
Comments
6 responses to “”
پاکستان غیرملکی کمپنیوں کےساتھ باہمی طور پر فائدہ مند کاروباری شراکت داری چاہتاہے، صدر مملکت
پاکستان مختلف شعبوں میں بیرونی سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچرز کے فروغ کا خواہاں ہے، صدر مملکت
پاکستانی نمک کی بہتر پراسیسنگ، پیکجنگ اور مارکیٹنگ سے قدر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، صدر مملکت
پاکستانی نمک اعلی ٰمعیار اور انتہائی کم سرمایہ کاری سے حاصل کیا جاسکتا ہے، صدر مملکت
حکومتی سرمایہ کاروں کو سہولیات پہنچانے کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
عالمی سطح پر پاکستانی نمک کی مانگ میں اضافے کیلئے اعلیٰ معیار کے نمک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا، صدر مملکت
صدرمملکت نے مریکل سالٹ ورکس کمپنی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر سراہا
صدرمملکت نے مریکل سالٹ ورکس اور پاکستان منرل ڈیولیپمنٹ کارپوریشن کے درمیان معاہدے پردستخط کوبھی خوش آئند قرار دیا
وفد نےصدرمملکت کو زرِ مبادلہ کمانے میں پاکستانی نمک کی کانوں کی صلاحیت کے بارے میں بتایا
معیاری اور منرلز سے بھرپور راک سالٹ دنیا میں صرف پاکستان میں پایا جاتا ہے، وفد
پاکستانی نمک کم قیمت اور اعلی ٰمعیار کا حامل ہے، وفد
پاکستان دنیا میں نمک کی بڑی مارکیٹ سے استفادہ کر سکتاہے، وفد
معدنیاتی اجزاء کے لحاظ سے پاکستانی نمک کا معیار دنیا میں سب سے بہترین ہے، وفد
ذمہ دارانہ کان کنی، بہتر پراسیسنگ اور مارکیٹنگ سے پاکستانی نمک کی قدر میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، وفد
مریکل سالٹ ورکس کلیکٹو پاکستان میں نمک کے شعبے میں سرمایہ کرے گی، وفد
کمپنی پاکستانی نمک کی اعلیٰ معیار کی ٹیکنالوجی کی مدد سے کان کنی اور پراسیسنگ کرے گی، وفد
اعلی معیار کی ٹیکنالوجی کی بدولت کان کنی اور پراسیسنگ کے دوران نمک کے ضیاع کو کم کیا جا سکے گا، وفد
ملاقات میں صدر مملکت نے ماحول دوست اور ذمہ دار کان کنی کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا